روسی ڈرون حملوں سے یوکرین میں بجلی منقطع، لاکھوں متاثر
👁️ 172 بار دیکھا گیا
روسی ڈرون حملوں سے یوکرین میں بجلی منقطع، لاکھوں متاثر
کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی حکام کے مطابق روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے جنوبی علاقے زاپوریژیا کی بجلی عارضی طور پر منقطع ہو گئی جبکہ وسطی علاقے دنیپروپیترووسک میں چھ لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی سہولت سے محروم ہونا پڑا۔
روس کی جانب سے یہ بمباری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ کی قیادت میں یوکرین میں لڑائی ختم کرنے اور امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی ایک فریم ورک کے تحت امن تصفیہ پر کام کر رہے ہیں، لیکن ماسکو نے عوامی سطح پر کسی سمجھوتے کا عندیہ نہیں دیا۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے رات کے وقت ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی تنصیبات اور انفراسٹرکچر پر حملوں کا کوئی فوجی جواز نہیں، جو سردیوں میں شہریوں کو بجلی اور حرارت (ہیٹنگ) سے محروم کر دیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ ماسکو کی جارحیت روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانا ضروری ہے۔
روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے بار بار یوکرین کے پاور گرڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی حکام اس حکمت عملی کو ’’موسمِ سرما کو بطور ہتھیار استعمال کرنا‘‘ قرار دیتے ہیں۔
زاپوریژیا میں تقریباً 15 لاکھ کی آبادی کے حامل علاقے کو پہلی بار چار گھنٹے تک بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ نجی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے کے مطابق ایمرجنسی عملے نے گرڈ کی مرمت کر دی ہے، تاہم دنیپروپیترووسک میں جمعرات کی دوپہر تک لاکھوں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔
دوسری جانب، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے روسی علاقوں، کریمیا، بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف کے اوپر رات بھر 66 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C