سات اکتوبر حملہ: اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس چیف نے عوام سے ’معافی‘ مانگ لی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سات اکتوبر حملہ: اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس چیف نے عوام سے ’معافی‘ مانگ لی
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس چیف اہارون ہالیوا نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق کوتاہی پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ ملکی سیاسی قیادت اور اعلی ترین حکومتی عہدے داروں نے اب تک ایسا نہیں کیا۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سبکدوش ہونے والے سربراہ میجر جنرل اہارون ہالیوا نے اسرائیل کو حماس کے سات اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے سے بچانے میں ناکامی پر بدھ کے روز اسرائیلی عوام سے اپنے اور اپنے ادارے کے لیے ’معافی‘ کی درخواست کی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق اس حوالے سے معافی کی عوامی اپیل کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہالیوا نے اپنے منصب سے سبکدوشی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہم اپنے حلف کے تقدس کو برقرار نہ رکھ سکے۔”
اہارون ہالیوا نے کہا کہ سات اکتوبر، جب غزہ کے عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیلی آبادیوں، فوجی اڈوں اور ایک میوزک فیسٹیول پر دھاوا بولا، ”ایک تلخ اور سیاہ دن تھا، جو میرے دل، ضمیر اور کندھوں پر مسلسل بوجھ بنا ہوا ہے۔‘‘
میجر جنرل اہارون ہالیوا کے الفاظ میں، ”صرف ایک معذرت کافی نہیں ہو گی۔ میں ان لوگوں کے زخم مندمل نہیں کر سکتا، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا، جنہوں نے بھاری قیمت ادا کی۔ لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔ میں اپنی طرف سے اور پورے انٹیلیجنس ونگ کی طرف سے معافی کی درخواست کرتا ہوں۔‘‘
میجر جنرل ہالیوا نے اس تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہا، ”انٹیلیجنس کی ناکامی میری غلطی تھی۔‘‘ انہوں نے اس موقع پر یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس سلسلے میں ”قومی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔ تاکہ گہرائی میں جا کر سمجھا جا سکے کہ ہم ناکام کیوں ہوئے۔‘‘
میجر جنرل اہارون ہالیوا 38 سال تک اسرائیلی فوج کا حصہ رہے اور ان کی حیثیت فوج میں ‘بڑوں‘ کی تھی۔ اپنی کوتاہی کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے اپریل میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ”ہم اس خوفناک حملے کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔‘‘ وہ اپنی ناکامی تسلیم کرنے والے سینیئر ترین اسرائیلی فوجی افسروں میں سے ایک ہیں۔
اسرائیلی تاریخ میں سات اکتوبر کا حماس کا حملہ بد ترین تھا۔ جس نے اسرائیل اور اس کے سکیورٹی سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس حملے میں اسرائیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ 250 کے قریب اسرائیلیوں کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے یرغمال بنا لیا تھا۔ ان میں سے ایک سو سے زیادہ ابھی تک القسام بریگیڈز کی قید میں ہیں اور مبینہ طور پر غزہ میں ہی موجود ہیں۔
اسرائیلی سیاسی قیادت نے اب تک معافی نہیں مانگی
اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی ہلیوی اور انٹیلیجنس ادارے شین بیت کے سربراہ رونن بار دونوں نے بھی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیا تھا مگر جنگ کے دوران انہیں گھر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گوکہ اسرائیل کی فوجی قیادت نے اپنی غلطی اور ناکامی تسلیم کر لی مگر سیاسی قیادت اور حکومت کے اعلی ترین عہدے داروں نے کبھی ایسا نہیں کیا بلکہ وہ ساری ذمہ داری فوجی قیادت پر ہی ڈالتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی حکومت یا ملکی سکیورٹی فورسز کی اس بے مثال حملے کو روکنے میں ناکامی پر کبھی باضابطہ طور پر معافی نہیں مانگی، جو کہ سن 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد سے آج تک کا مہلک ترین حملہ تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اس کی طرف سے زمینی عسکری کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں اس کے 333 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
میجر جنرل شلومی بنڈر کو اہارون ہالیوا کا جانشین بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 350 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C