سانحہ جڑانوالہ: نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحیوں اور دیگر مذہبی اقلیتی نمائندوں کا احتجاج
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سانحہ جڑانوالہ: نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحیوں اور دیگر مذہبی اقلیتی نمائندوں کا احتجاج
نیویارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کواٹرز کے سامنے، جمعرات کو پاکستانی نژاد مسیحیوں اور دیگر اقلیتی کمیونٹیز کی جانب سے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعات کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
#Pakistani #Christians in #NewYork took to the streets to show solidarity with Christians in #Jaranwala. @ammwecofficial @IrfRoundtable @IrfSecretariat @IrfPakistan @PakPMO @usembislamabad @PowerUSAID @SecBlinken @USCIRF pic.twitter.com/mDy6rE0byk
— Anila Ali (@anilaali) August 24, 2023
واضح رہے کہ 16 اگست کو فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں دو افراد کے خلاف توہین مذہب کے الزام پر علاقے میں رہنے والے مسیحیوں کے گھروں، اور عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور انہیں نذرِ آتش کیا گیا تھا۔
نیویارک میں ہونے والے احتجاج کے دوران نیویارک، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور دیگر ریاستوں کے مختلف گرجا گھروں کے پادریوں نے جڑانوالہ کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے کمیونٹی رہنماؤں نے بھی جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد کے پریشان کن رجحان میں ، مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور توہین مذہب کے الزامات کی وجہ سے ہونے والی ماورائے عدالت کارروائیوں نے زندگی، آزادی، سلامتی اور مذہبی آزادی سے متعلق آئین پاکستان میں درج حقوق کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
احتجاج میں شامل افراد سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے لیے پاکستانی حکومت کی امداد پر شکر گزار تو تھے مگر انکا مطالبہ تھا کہ املاک کی بحالی سے زیادہ انہیں انصاف کی ضرورت ہے۔
احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے حملے اقلیتی برادریوں میں دہشت اور خوف پیدا کرتے ہیں، جس سے تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس مزید مجرو ح ہوتا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اور مذہبی حلقوں کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں، اس سارے معاملے میں معاشرے کی درستگی اور قوانین پر عمل درآمد کے طریقہء کار کی مرمت کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C