فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
👁️ 173 بار دیکھا گیا
فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
لاہور (ڈیلی اردو) فرانزک ایجنسی نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے زیر استعمال گاڑی کو فائرنگ سے نشانہ بنانے کو جھوٹ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس سی) نے سی ٹی ڈی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اٹھا تے ہوئے پولیس گاڑی پر فائرنگ کو جھوٹ قرار دے دیا۔
فرانزک ایجنسی (PFSA) کا کہنا ہے کہ پولیس گاڑی پر 6 گولیاں لگیں جو کہ سرکاری اسلحہ سے فائر ہوئیں۔
سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کی تھیں جہاں سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب ہے جب کہ ساہیوال اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔
سانحہ ساہیوال میں استعمال اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا یا گیا تھا، پولیس اہلکاروں کی طرف سے استعمال کیا گیا اسلحہ جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں سے لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا۔
ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے اسلحہ میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں جب کہ سانحہ میں استعمال گولیاں اور خول پہلے جمع کرائے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پنجاب فرانزک ایجنسی بھجوا دیا ہے، گرفتار ملزمان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے ٹیسٹ سے دستیاب موبائل فوٹیجز اور اہلکاروں کا موازنہ کیا جائے گا جس سے گرفتار ملزمان اور موبائل فوٹیجز کے افراد کی تصدیق ہو سکے گی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
ادھر مقتول خلیل کے اہل خانہ جے آئی ٹی کو بیان دینے پر رضامند ہوگئے ہیں اور آج شام خلیل کے ورثا جے آئی ٹی کو بیان قلمبند کروائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C