سعودی عرب: القطیف میں پولیس مقابلے کے دوران 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 89 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: القطیف میں پولیس مقابلے کے دوران 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں آٹھوں دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تھا لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ کسی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں۔ یہ ایک کامیاب ترین سرچ آپریشن تھا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے گئے تمام دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں اس سے قبل بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت اور تصاویر تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزارت داخلہ کے ایک تفتیشی دفتر پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔
سعودی صحافی کے مطابق تمام افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔ جنہیں تشدد کے بعد ایک جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ تمام افراد چند ماہ قبل پر لاپتہ یا گرفتار کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2464 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C