سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
👁️ 138 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ریاض(ڈیلی اردو/اے پی پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں 18 سے 24 اگست 2022 کے عرصے میں کی گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے نے غیر قانونی تارکین وطن بارے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے 9028 اقامہ، 4092 سرحدی اور 1930 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 364 ایسے فراد بھی گرفتار ہوئے جو سرحد کے راستے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں سے 41 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی اور 6 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 48 افراد بھی گرفتار کیے گئے۔
کمیٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C