سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد اتحادیوں کی یمن میں فضائی حملے
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد اتحادیوں کی یمن میں فضائی حملے
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں نے یمن میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی جبکہ اس سے پہلے حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے سرحدی شہر میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں تین سال میں پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یمن میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اتحادیوں کی جوابی کارروائی میں حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا کے علاقے اجاما میں تین افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ یمن کی سرحد کے قریب واقع جنوبی خطے میں جازان پر میزائل حملہ کیا گیا جہاں ایک سعودی اور ایک یمنی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘شہر کی ایک مرکزی سڑک پر کمرشل اسٹور پر ملیٹری میزائل گرا، جس کےنتیجے میں 2 اموات ہوئیں’، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 6 افراد ایک اور ایک بنگلہ دیشی زخمی ہوئے۔
مذکورہ واقعے کے فوری بعد سعودی اتحادیوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروئی کی تیاری کی جارہی ہے۔
یمنی عہدیداروں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ساتھ جواب دیا، جس میں ایک بچہ اور خاتون سمیت 3 شہری ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے۔
اتحادیوں نے کہا کہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے لیے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یمن کے حوثی باغی اس سےقبل بھی سعودی شہروں پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ایئرپورٹس کے علاوہ تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
سعودی عرب پر یمنی باغیوں کا تازہ حملے میں 3 برسوں میں پہلی مرتبہ ایک زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 2018 میں ریاض میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں پہلی ہلاکت ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یمن سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جس میں ڈرونز اور میزائل بھی شامل ہیں، جو یمن میں 2015 میں سعودی اتحادیوں کے حملے کے بعد سے جاری ہیں۔
باغیوں کی جانب سے آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور مارچ میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کوششیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔
رواں برس اگست میں سعودی عرب کے صوبہ اسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے اور ایک طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔
یمن کی جنگ 2014 میں شروع ہوئی تھی جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمال میں واقع بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا، سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کئی مہینوں بعد حوثیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لیے مداخلت کی۔
اس جنگ نے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا کے بدترین موجودہ انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 370 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8926 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3539 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2538 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1975 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C