سعودی عرب: پہاڑوں میں چھپے 80 پاکستانی گرفتار
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: پہاڑوں میں چھپے 80 پاکستانی گرفتار
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں پہاڑوں میں چھپے 80 غیرقانونی پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ کی پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، پاکستانیوں میں بیشتر کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسر کرتے تھے۔
مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بلندی پر رہنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہی، وہ دور سے ہی پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر چھپنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اوقات پولیس پر پتھراؤ بھی کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کی موجودگی علاقہ مکینوں کے لیے بھی مسئلہ بنی ہوئی تھی، انہیں گرفتار کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنائی گئی تھی۔
مکہ پولیس کے مطابق دن کی روشنی میں کی جانے والی تمام کارروائیاں ناکام ہوئیں تو پولیس ٹیم نے رات کو چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنایا اور علاقے کا نقشہ سامنے رکھ کر فرار ہونے والے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں تمام غیرقانونی افراد گرفتار کرلیے گئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C