سندھ: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 406 بار دیکھا گیا
سندھ: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت اللہ ڈنو ولد غلام محمد اور فراز احمد عرف طوطو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم سندھودیش ریوولیوشنری آرمی سے ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مواد ممکنہ طور پر حساس مقامات پر حملوں میں استعمال ہونا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم فراز احمد عرف طوطو اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب رہا ہے اور اس پر حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی سمیت سنگین الزامات ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C