سنگین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کا ’گولڈن ویزا‘ فروخت کرنے کا اعلان
👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنگین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کا ’گولڈن ویزا‘ فروخت کرنے کا اعلان
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگین معاشی طور پر بحران کا شکار اور ڈالر میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھانے اور ایندھن کی قیمت ادا کرنے سے محروم سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے طویل مدتی ویزا فروخت کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سری لنکن حکومت نے کہا کہ جو غیر ملکی کم از کم ایک لاکھ ڈالرز ملک میں جمع کرائیں گے انہیں ’گولڈن پیراڈائز ویزا پروگرام‘ کے تحت 10 سال کے لیے سری لنکا میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے گا۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم ایک مقامی بینک اکاؤنٹ میں رکھوائی جانی چاہیے جو قیام کی مدت تک بینک میں لاک رہے گی۔
کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر میڈیا نلاکا گوڈاہوا نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ملک آزادی کے بعد بدترین مالی بحران کا شکار ہے، یہ ویزا پروگرام سری لنکا کی مدد کرے گا‘۔
حکومت نے ایسے غیر ملکیوں کے لیے پانچ سال کا ویزا فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے جو جزیرے پر کم از کم 75 ہزار ڈالر مالیت کا کوئی اپارٹمنٹ خریدیں گے۔
سری لنکا میں خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا ہے اور ہزاروں افراد ملک کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کی دفتر کے سامنے ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
تاہم حکومت نے آئین میں ترامیم کرنے پر غور کا اشارہ دیا ہے جس کی بنیاد پر صدر کے اختیارات کو کم کیا جائے گا جنہوں نے 2019 میں منتخب ہونے کے بعد وزرا، ججز اور سرکاری افسران کی تقرری اور برطرفی کے لیے خود کو بےپناہ اختیارات دے دیے تھے۔
سری لنکن صدر کی حکومت نے جمہوری اصلاحات کو بھی ختم کردیا تھا جن کے ذریعے پولیس، سول سروس، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو قانونی آزادی ملتی ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کی معیشت کورونا وبا کے باعث سیاحت کی بندش اور ترسیلات سے آنے والی آمدنی بند ہونے کے بعد گرنا شروع ہوئی تھی۔
ایندھن کی درآمد کی قیمت ادا کرنے سے قاصر حکومت نے بجلی کا طویل بلیک آؤٹ نافذ کردیا ہے جبکہ ایندھن اور مٹی کا تیل خریدنے کے لیے سروس اسٹیشنز پر لوگوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں۔
سری لنکا کی ہسپتالوں میں اہم ادویات کی کمی ہے اور حکومت نے بیرونی ممالک میں رہنے والے شہریوں کو عطیات دینے کے لیے التجا کی ہے، جبکہ ریکارڈ مہنگائی نے روز مرہ کی زندگی میں مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
سری لنکا کے حکام گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کرنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C