سوات میں طالبان کی واپسی: سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے سیکیورٹی اداروں پر سوالات اٹھا دیے
👁️ 36 بار دیکھا گیا
سوات میں طالبان کی واپسی: سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے سیکیورٹی اداروں پر سوالات اٹھا دیے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے سوال اٹھایا ہے کہ عسکریت پسندوں کی سوات میں واپسی کے وقت سیکیورٹی ادارے کہاں تھے؟ دہشت گردی کے خلاف سوات کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے طالبان کے ساتھ کسی بھی طرح کی ڈیل اور مذاکرات کو مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی واپسی ایک ’نئی گیم‘ ہے اور امریکا اور برطانیہ، چین کو روکنے کے لیے پختون عوام کا خون بہانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں طالبان کی جانب سے 70 ہزار پاکستانی قتل ہوئے جن میں 95 فیصد تعداد پختون عوام کی ہے۔
لاہور میں ’افغان طالبان کے ساتھ ڈیل اور اس کا نتیجہ‘ کے عنوان پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ ایک ہزار سے زائد عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان کو طالبان کی جانب سے قتل کیا گیا، لیکن ایک بھی ملزم کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا گیا۔
پختونخوا میں امن کی تحریک اٹھی ہے ، وزیرستان نے خوف توڑا،اس وقت جب کوئی بات نہیں کرسکتا تھا تو پی ٹی ایم نے بات کی، علی وزیر،منظور پشتین اور محسن داوڑ نےبات کی.
ابھی سوات نے امن کا پرچم بلند کیا ہے، سوات نے کہا ہے کہ ہم طالبان نہیں مانتے،جرنیلوں کےدعوت پرطالبان آئےہیں۔@a_siab pic.twitter.com/yERvt3jeuS— Hassan Nasir (@Hassan_Nasirr) October 23, 2022
افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ افغان تنازع آج بھی بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہے۔
پاکستان میں سابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آںے کے بعد کسی نے بھی طالبان کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے ان کو کسی کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کو خواتین کے حقوق کے علاوہ بین الاقوامی برادری سے کوئی دباؤ نہیں ہے، عسکریت پسند گروپ پر داعش یا القاعدہ کے خلاف کارروائی پر بھی کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سابق حکومت کی ناقص کارکردگی اور کئی عرصے سے کمزور قیادت پر افغان عوام شدید غصے میں تھے۔
تاہم بین الاقوامی سطح پرطالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے مستقبل میں طالبان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ حکومت کو اندرونی معاملات پر بھی حکومت کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔
’طالبان کے پاس سب کچھ ہے‘
افغان ویمن نیٹ ورک کی بانی محبوبہ سراج کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی حکومت میں خواتین کے حوالے سے نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے کیونکہ ان کے پاس اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سب کچھ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام، فوجیوں کے لیے پیسے، خوراک اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے طالبان کو رسائی حاصل ہے، طالبان خواتین اور ان کے وجود پر یقین نہیں رکھتے تو پھر وہ حکومت میں ان کی شمولیت پر کیوں راضی ہوں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان کے عوام کو شامل کیے بغیر طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے۔
اقوام متحدہ کی خواتین کی مشیر اور قانونی ماہر جسٹینا ڈھلون کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کی ایک وجہ وہاں کی خواتین کی پسماندگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کئی فیصلوں میں خواتین کو شامل نہیں کیا جاتا، وہ اپنے حق کے لیے کھڑی نہیں ہوسکتیں لیکن آج بھی خواتین بڑی قیمت چکا کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کررہی ہیں۔
انہوں نے افغان حکومت کے فیصلوں میں خواتین کی شمولیت نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ طالبان کے آنے کے بعد خواتین کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تمام وزارتوں اور کمیشن کو ختم کردیا گیا، خواتین کے وکالت کے لائسنز منسوخ کردیے گئے، اس کے ساتھ انہیں قانون کے امتحان میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے استفسار کیا کہ افغانستان میں قانون پر عمل درآمد بہت کمزور ہے، طالبان اپنے ہی وعدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور خواتین کی زندگی مشکل بنا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C