سوشل میڈیا پر حساس معلومات کی اشاعت پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ ہو گا، خواجہ آصف
👁️ 159 بار دیکھا گیا
سوشل میڈیا پر حساس معلومات کی اشاعت پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ ہو گا، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز اشاعت اور تشہیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر، خاص طور پر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی معلومات کے پھیلاؤ سے پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچنے کے علاوہ اس کے دوست ممالک سے تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات افشا کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجرمان کو اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C