سوڈان میں آر ایس ایف کی نرسری پر بمباری؛ 33 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک
👁️ 172 بار دیکھا گیا
سوڈان میں آر ایس ایف کی نرسری پر بمباری؛ 33 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر کردوفان کے قصبے کالوگی میں ایک نرسری پر نیم فوجی دستوں ریپڈ ایکشن فورسز (آر ایس ایف)کی بمباری کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 33 بچے شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے اس گروپ کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود طبی امدادی کارکنوں کو بھی ’’اچانک‘‘ کی گئی دوسری بمباری میں نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ علاقے میں مواصلاتی تعطل کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جمعرات کا یہ حملہ آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کےدرمیان دو سال سے جاری جنگ کے سلسلے کی ایک تازہ ترین کارروائی ہے، جس کا مرکز اب تیل سے مالا مال کردوفان کے علاقے ہیں۔
یونیسف کے سوڈان میں نمائندے شیـلڈن ییٹ نے کہا،’’اسکول میں بچوں کو مارنا بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے‘‘ اور بچوں کو جنگ کی قیمت نہیں چکانی چاہیے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے فوری طور پر حملے روکنے اور انسانی امداد کی محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی کی اپیل کی۔
گزشتہ چند ہفتوں میں کردوفان بھر میں سینکڑوں شہری اس وقت مارے گئے، جب لڑائی دارفور سے شدت اختیار کرتے ہوئے اس خطے میں منتقل ہوئی، خاص طور پر اس وقت جب آر ایس ایف نے محصور شہر الفاشر پر قبضہ کیا۔ اتوار کو سوڈانی فوج کی فضائی کارروائی میں جنوبی کردوفان کے کاؤڈا علاقے میں کم از کم 48 شہری ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے خبردار کیا کہ کردوفان میں بھی الفاشر جیسی سنگین زیادتیوں کا خطرہ موجود ہے، جہاں آر ایس ایف کے پرتشدد قبضے کے دوران شہریوں کے ماورائے عدالت قتل، جنسی زیادتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی اطلاعات سامنے آئیں۔
سوڈان میں سن 2023 سے جاری اس جنگ میں عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 40 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں، تاہم امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اصل ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C