سپریم کورٹ نے فاٹا میں فوج کے حراستی مراکز کو ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس قرار دیدیا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ نے فاٹا میں فوج کے حراستی مراکز کو ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس قرار دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ فاٹا، پاٹا ایکٹ آرڈیننس کیس موجودہ دور کا اہم ترین اور سب سے بڑا آئینی مقدمہ ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے فاٹا، پاٹا ایکٹ آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
حکومت نے حراستی مراکز سے متعلق سربمہر تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ موجودہ دور کا اہم ترین اور سب سے بڑا آئینی مقدمہ ہے، کیا معلوم کتنے ہزار لوگ حراست میں ہیں؟ پہلے آرڈیننس کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیں گے، زیر حراست افراد کا معاملہ آخر میں دیکھیں گے جبکہ وزارت دفاع کا جواب آنے پر ہی فوج کے مینڈیٹ کا اندازہ ہوگا۔
چیف جسٹس کے 2008 میں فوج کو طلب کرنے کے مقصد سے متعلق استفسار پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بلایا گیا، حراستی مراکز 2011 میں بنے جبکہ جولائی 2015 میں بھی فوج کو طلب کیا گیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کئی ہزار خاندانوں کا مستقبل اس کیس سے جڑا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ امریکہ نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے لیے گوانتنامو بے میں حراستی مراکز بنائے اور اپنے شہریوں کو محفوظ رکھا۔
انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان میں ایسے حراستی مراکز بنائے گئے جہاں پاکستانیوں کو رکھا گیا اور انھیں دفاع کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔
عدالت نے جب استفسار کیا کہ جب تک فوج اس علاقے میں موجود رہے گی تو کیا اس وقت تک گرفتار ہونے والے افراد حراست میں ہی رہیں گے تو اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کسی کو حراست میں رکھنا سزا نہیں ہے۔
اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان نے بتایا کہ کروڑوں لوگوں کے تحفظ کے لیے چند افراد کو حراست میں رکھا گیا جبکہ کسی کو حراست میں رکھنا سزا نہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کی اس بات پر حیرت ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پھر تو عدالتوں سے بری ہونے والوں کو بھی حراستی مراکزمیں رکھ لیں، ایسا قانون ہے تو ٹرائل کی کیا ضرورت؟ کروڑوں لوگوں کے تحفظ کے لیے ایک بھی بلاوجہ گرفتار ہوا تو اس شخص کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے گوانتاناموبے جیل اپنی حدود سے باہر غیر ملکیوں کے لیے بنائی، ہم نے اپنے ملک کے شہریوں کو ہی حقوق سے محروم کردیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ جنگی جرائم کا معاملہ بلکل الگ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کیا نبی کریم ﷺ کے دور میں بھی ایسے قوانین بنائے گئے، اسلام قیدیوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 25 اکتوبر کو خیبرپختونخوا ایکشنز (ان ایڈ آف سول پاورز) آرڈیننس 2019 کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے معاملے پر لارجر بینج تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے دائر کی گئیں درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے معاملے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا تھا اور ریمارکس دیے تھے کہ سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی قیمت پر آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اگست میں ایکشن ان ایڈ سول آف سول پاورز آرڈیننس 2019 نافذ کیا تھا جس کے تحت مسلح فورسز کو کسی بھی فرد کو صوبے میں کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ بغیر وجہ بتائے اور ملزم کو عدالت میں پیش کیے بغیر گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوگئے تھے۔
17اکتوبر کو چیف جسٹس وقار احمد شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پاٹا ایکٹ 2018، فاٹا ایکٹ 2019 اور ایکشنز (ان ایڈ آف سول پاورز) ریگولیشن 2011 کی موجودگی میں ایکشنز (ان ایڈ آف سول پاورز) آرڈیننس 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C