سکھر: پنوعاقل میں سفاک شخص نے بیوی اور بچوں سمیت خاندان کے 11 افراد ذبح کر ڈالے
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سکھر: پنوعاقل میں سفاک شخص نے بیوی اور بچوں سمیت خاندان کے 11 افراد ذبح کر ڈالے
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ سندھ کے شہر پنوعاقل کے قریب ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو گلے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے اور پولیس نے اسی خاندان کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ واقعہ سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے گاؤں محمد حسن انڈہڑ میں پیش آیا ہے۔ اگرچہ واقعے کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں ہوئی تاہم پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ رات کے کسی پہر پیش آیا اور اگلے روز متاثرہ خاندان کے قریب رہنے والوں نے گھروں میں خاموشی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔
عرفان سموں نے بتایا: ’پولیس پہنچی تو گھر کے اندر تین چارپائیوں پر نو لاشیں موجود تھیں۔ ایک لاش صحن میں چارپائی پر پڑی تھی جبکہ بہو کی لاش کمرے میں پڑی تھی۔ گھر کا سربراہ چار بیٹوں سمیت فرار تھا۔‘
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 42 سالہ رقیہ زوجہ وہاب اللہ انڈہڑ، 18 سالہ مسمات اقرا ولد وہاب اللہ انڈہڑ، 8 سالہ اسرا ولد وہاب اللہ انڈہڑ، 6 سالہ ثریا ولد وہاب اللہ، 5 سالہ حاجایانی ولد وہاب اللہ، 19 سالہ مسمات نسیمہ زوجہ حبیب اللہ انڈہڑ، 3 سالہ نازیہ ولد حبیب اللہ، ایک سالہ علی شیر ولد حبیب اللہ، 4 سالہ محمود اسد، 3 سالہ محمود احسن اور ایک سالہ بچہ شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ قتل سے پہلے خاندان کے افراد کو کوئی نشہ آور چیز دی گئی جس کے بعد ان کو گلے کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔
تاہم اس بارے میں مصدقہ معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی حاصل ہو سکیں گی۔
پولیس کے مطابق انھیں ایک خنجر ملا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہی آلہ قتل تھا۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق جس وقت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھرانے کے سربراہ عبدالوہاب انڈہڑ اور ان کے چار بیٹے وہاں موجود نہیں تھے تاہم پولیس اب ان سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق عبدالوہاب کے کُل 13 بہن بھائی ہیں لیکن وہ ان سے علیحدہ اپنے خاندان کے ساتھ محمد حسن انڈہڑ میں رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ان کی اپنے دیگر خاندان سے کوئی ناراضگی تھی اور وہ اسی لیے ان سے دور رہتے تھے۔
جس گاؤں میں ان کا گھر ہے وہاں صرف پانچ خاندان بستے ہیں۔
پولیس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عبدالوہاب کسی ذہنی مرض میں بھی مبتلا رہے ہیں اور حیدرآباد میں قائم نفسیاتی ہسپتال میں ان کا علاج بھی ہوا ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق اس وقت واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا اور مزید تفتیش کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس حکام سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2497 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2255 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C