سی ٹی ڈی کی نوشہرو فیروز میں کارروائی، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا مطلوب رکن گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی نوشہرو فیروز میں کارروائی، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا مطلوب رکن گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے نوشہرو فیروز میں کارروائی کرکےکالعدم دہشت گرد تنظیم کے رکن کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق شہید بے نظیر آباد سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر نوشہرو فیروز میں لنک روڈ پرکارروائی کرکے ملزم غفار ڈومکی ولد مراد ڈومکی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سکھر میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا، ترجمان کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم (بلوچ لبریشن آرمی) بی ایل اے سے تعلق رکھتا ہے، مبینہ طور پر ملزم اپنے ساتھی عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ماضی میں ملک دشمن دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں، ترجمان کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے لیے اسلحہ کی ترسیل کے کام پر مامور تھا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C