سیالکوٹ: چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا ملزم گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ: چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا ملزم گرفتار
سیالکوٹ (ڈیلی اردو) ایف آئی اے سائبر کرائم نے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل چائلڈ پورنو گرافی گروہ کے ساتھ کام کرنیوالے اہم ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم ارسلان امریکا سے چلائے جانے والے بین الاقوامی چائلڈ پورنو گرافی گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا، ملزم سے متعلق انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق عالمی گروہ کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے، ملزم سے فحش ویڈیوز اور تصاویر کا 225 جی بی ڈیٹا ملا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرپول سے ملی معلومات کی روشنی میں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر پورنو گرافی کے ذریعے پیسے کمانے والی’’ انٹرنیشنل ڈارک ویب‘‘ کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ سے بطور کنسلٹنٹ منسلک تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C