سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا
👁️ 80 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے تربت میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب موبائل فونز کی دکان کے ساتھ نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔
وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے نصب بم کو مشتبہ جان کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ہے جبکہ پولیس اور دیگر حکام بم نصب کرنے والے ملزمان کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
دریں اثنا ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، ڈیٹو نیٹر، وائرلیس سیٹ اور دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع تربت کے علاقے بلنگور میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کرلیا ہے۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں بارود، ڈیٹو نیٹر، وائرلیس سیٹ، سیکیورٹی فورسز کی وردیاں، گاڑیوں کے جعلی نمبر پلیٹس اور دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان شامل ہے جو کسی بڑے حملے میں استعمال ہونا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C