سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 9 ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 9 ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دونوں مقامات پر 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری کے ناموں سے ہوئی۔
دوسرا آپریشن قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، جن سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران 29 سالہ جوان شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتا ہوا وطن پر قربان ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C