شام : دمشق کے قریب فوج کی بس میں دھماکہ ، متعدد زخمی ، داعش کے ارکان گرفتار
👁️ 101 بار دیکھا گیا
شام : دمشق کے قریب فوج کی بس میں دھماکہ ، متعدد زخمی ، داعش کے ارکان گرفتار
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب سیکیورٹی فورسز کی ایک بس میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ملک کے مشرقی حصے میں کارروائی کے دوران داعش سے وابستہ ایک سیل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ہفتے کے روز دمشق کے قریب داخلی سیکیورٹی فورسز کی بس کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تاہم حکام کی جانب سے زخمیوں کی حتمی تعداد یا دھماکے کی درست جگہ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق داخلی سیکیورٹی فورسز نے جنرل انٹیلی جنس کے تعاون سے مشرقی شام میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر المیادین اور دیر الزور کے درمیان سڑک پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گرفتار افراد کی تعداد کتنی ہے اور وہ کن مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حکام نے دمشق کے قریب بس میں ہونے والے دھماکے اور گرفتار کیے گئے سیل کے درمیان کسی ممکنہ تعلق کی بھی تصدیق نہیں کی۔
یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند ہفتے قبل دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں ایک بس کے اندر دھماکے سے 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رواں ماہ سیکیورٹی فورسز نے سیدہ زینب کے علاقے میں بم نصب کرنے کی کوشش کے دوران داعش کے دو ارکان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C