شام: دمشق کے قریب اسرائیلی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں سمیت 7 افراد ہلاک
👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے قریب اسرائیلی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں سمیت 7 افراد ہلاک
لندن (ڈیلی اردو/تسنیم/اے ایف پی/رائٹرز/وی او اے) برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے نگران ادارے سیرین آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر، رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ایران نواز جنگجوؤں سمیت سات لوگ ہلاک ہوئے۔”
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو شام کے شہری تھے جن میں ایک ایرانی افسر کا سیکیورٹی محافظ بھی شامل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے علاقے پر کیے جانے والے حملے میں یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل تھے۔
#BREAKING: Confirmed now! #Israel Air Force has successfully eliminated six high senior officers of the #IRGC Quds Force in Sayyida Zaynab neighbourhood of #Damascus, #Syria almost 1.5 hour ago. #Iran's Islamic Regime is now mourning over their death. pic.twitter.com/nv7OOaduyH
— Babak Taghvaee – The Crisis Watch (@BabakTaghvaee1) January 29, 2024
شام کی وزارت دفاع نے بھی پیر کو ایک فضائی حملے کی خبر دی جس کا الزام اس نے اسرائیل پر عائد کیا۔ وزارت نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کیے جانے والے حملوں میں جنوبی دمشق کے کئی مقامات کو ہدف بنایا گیا۔
ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم نے خبر دی کہ ,”صیہونی حکومت ( اسرائیل) نے سیدہ زینب علاقے میں ایک ایرانی مشاورتی مرکز کو ہدف بنایا۔ “
دسمبر کے آخر میں سیدہ زینب کے علاقے میں ایک سابق فضائی حملے میں ایک سینئیر ایرانی جنرل ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کا الزام بھی اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔
قدس فورس کے کمانڈر رضی موسوی جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایلیٹ فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل ایرانی جنرل تھے۔
سیرین آبزرویٹری نے بتایا تھا کہ 20 جنوری کو دمشق کے مضافاتی علاقے المزہ میں پاسداران انقلاب کے شامی جاسوسوں کے سربراہ کو ہدف بنا کر کیے جانے والے ایک حملے میں 13 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
پاسداران انقلاب نے تصدیق کی تھی کہ اس حملے میں اس کے پانچ ارکان ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام انہوں نے دیرینہ علاقائی دشمن اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
شام میں ایک عشرے سے زیادہ کی خانہ جنگی کے دوران اسرائیل ملک پر سینکڑوں حملے کر چکا ہے جن کا بنیادی ہدف ایران کی حمایت یافتہ فورسز اور شام کی فوج کے اڈے تھے۔
لیکن 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ایسے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
اسرائیل شام کو ہدف بنا کر کیے جانے والے انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن وہ بار بار کہہ چکا ہے کہ وہ ایران کو، جو صدر بشار الاسد کی حکومت کی پشت پناہی کرتا ہے، وہاں اپنی موجودگی بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔
شام 2011 سے ایک خونریز تصادم کو برداشت کر چکا ہے جس میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے دمشق کی دعوت پر شام میں صرف فوجی مشیر تعینات کیے ہیں۔
ایران شام کے صدر بشار الاسد کو ایک 12 سالہ تنازعے میں انہیں اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش کرنے والے باغیوں سے جنگ لڑنے کے دوران انہیں فوجی، اقتصادی اور سفارتی مدد فراہم کر چکا ہے۔
ایران خود کو شام کے کئی علاقوں میں راسخ کر چکا ہے، لیکن اس کی سرگرمیوں کے بارے میں شام کے سرکاری میڈیا میں رپورٹنگ انتہائی شاز و نادر ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C