شام میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں متعدد افراد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں متعدد افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے شمال میں صوبہ حمص میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بعض اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔
شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی نصف شب کے بعد اس کے وسطی صوبے حمص کے علاقوں کو اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ رات کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا ًساڑھے بارہ کے آس پاس ہوئے۔
بیان کے مطابق یہ حملہ شمالی لبنان کے طرابلس کے علاقے سے کیا گیا، جس میں حمص شہر اور اس کے آس پاس کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
شام کے سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے کئی میزائلوں کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا، جب کہ بعض دیگر میزائل القصیر کے دیہی علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں علاقے میں آگ لگ گئی۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا کہ حملے کے نتیجے میں حمص اور اس کے دیہی علاقوں میں نو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے ایک مبصر کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ بعض دیگر ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شامی فوج کے ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ حملوں میں حمص شہر کے قریب شویرات ایئر بیس اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایمبولینسوں کو فضائی حملے کے جائے وقوعہ کی طرف جاتے ہوئے دکھایا، جہاں ایک عمارت کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
سیریئن آبزرویٹری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کئی برسوں سے شام میں فوجی حملے کرتا رہا ہے اور اس کے بقول وہ ایران سے منسلک اہداف کو نشانہ بناتا ہے، البتہ وہ ایسے انفرادی حملوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہے۔
ایرانی افواج شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی دور سے ہی شام میں موجود ہیں اور وہ وسیع پیمانے پر بغاوت کے خلاف صدر بشار الاسد کی حکومت کی مدد کرتی رہی ہیں۔
اکتوبر میں غزہ کی جنگ کے بعد سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اہداف پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکہ نے 28 جنوری کو اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ہفتے جوابی کارروائی میں شام اور عراق میں ایران سے منسلک اہداف پر بمباری کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8983 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C