شام کے شہر حماہ میں اتحادی افواج کی بمباری، 4 بچے ہلاک، 5 زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
شام کے شہر حماہ میں اتحادی افواج کی بمباری، 4 بچے ہلاک، 5 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں اتحادی افواج کے طیاروں نے رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حماہ کے ایک گاؤں پر اتحادی افواج کی بمباری میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے میں 4 بچے ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1424278401590996992?s=19
ریسکیو ادارے وائٹ ہیلمٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے ملبے سے 4 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دیگر 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1424140828616888326?s=19
برطانیہ کی سیریئن آبزروٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اتحادی فوج کے حملے میں 4 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حکومتی ترجمان حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں داعش کے خلاف آخری جنگ ادلب میں جاری ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث 30 لاکھ میں سے دو تہائی آبادی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C