شامی دارالحکومت دمشق پر اسرائیل لڑاکا طیاروں کا حملہ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شامی دارالحکومت دمشق پر اسرائیل لڑاکا طیاروں کا حملہ
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق دمشق میں جولان کی پہاڑیوں سے اسرئیلی طیاروں نے میزائل داغے ہیں۔
جولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل نے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے بیشتر میزائل مار گرائے ہیں۔
شامی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو نشانہ بنایا اور سویداء گورنری کے جنوبی دیہی علاقوں میں فضائی دفاعی بٹالین کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں معمولی مالی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آبزرویٹری نے بتایا کہ دمشق کے ہوائی اڈے کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس سے قبل ہوائی اڈے کو اسرائیلی بمباری سے تباہ کردیا تھا اور رن وے کی بحالی پر 65 دن لگے تھے، اس کے بعد پہلے طیارے کی پرواز کے بعد دوبارہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پراس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ساتھ شامی فوج فضائی دفاع کے اہداف پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4857 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2584 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2333 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C