شمالی بحر ہند: ایران، چین اور روس کی بحری مشقیں
👁️ 28 بار دیکھا گیا
شمالی بحر ہند: ایران، چین اور روس کی بحری مشقیں
تہران (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) ایران، چین اور روس کی بحری افواج شمالی بحر ہند میں تیسری فوجی مشقوں میں مصروف ہیں۔ یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز بتائی۔
ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل مصطفیٰ تاجلدینی نے بتایا کہ ان میرین سکیورٹی بیلٹ 2020 بحری فوجی مشقوں میں ایرانی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب شریک ہیں اور یہ سترہ ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں مختلف ٹیکٹیکل مشقیں انجام دی جا رہی ہیں، جن میں جلتی کشتی کو ریسکیو کرنا، ہائی جیکڈ کشتی کو چھڑانا اور رات میں فضائی اہداف کا نشانہ بنانا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں کا آغاز جمعے کی علیٰ صبح ہوا ہے۔
ان تین ممالک نے بحرہند اور بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز سن 2019 میں کیا تھا۔ تاجلدینی کا کہنا تھا، ”ان مشقوں کا مقصد سکیورٹی اور خطے میں اس کی اساس کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو وسعت دینا ہے، تاکہ عالمی امن، بحری سکیورٹی اور مشترکہ مستقبل کا حامل ایک میرین کمیونٹی کا قیام ہے۔‘‘
گزشتہ برس جون میں اقتدار سنبھالنے والے سخت گیر نظریات کے حامل صدر ابراہیم رئیسی چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا بنانے میں مصروف ہیں۔ ستمبر میں تہران نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی شمولیت اختیار کر لی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم وسطی ایشیائی ریاستوں کی ایک سکیورٹی تنظیم ہے، جس کی قیادت روس اور چین کرتے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین عامر عبدالہیان گزشتہ ہفتے ہی چین کا دورہ کر کے لوٹے ہیں، جب جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ ایران اس وقت عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے احیا کی بات چیت میں بھی مصروف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3543 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C