شمالی وزیرستان: جھڑپ میں 5 مبینہ دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: جھڑپ میں 5 مبینہ دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبۂ خیبر پختونخواکے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپ میں مقامی حکام کے مطابق پانچ مبینہ عسکریت پسند اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
صوبے میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تازہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے چند رو ز قبل ہی حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھر میں عسکری کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات ملنے پر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، جس پر وہاں موجود عسکریت پسندوں نے مزاحمت شروع کردی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں پانچ عسکریت پسندوں اور ایک سیکیورٹی اہل کار 25 سالہ سپاہی ناصر خان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ناصر نامی فوجی ہلاک جبکہ 6 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔#TTP #NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 4, 2022
شمالی وزیرستان کے مرکزی انتظامی شہر میران شاہ کے سینئر صحافی حاجی مجتبیٰ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ جھڑپ رزمک سب ڈویژن کی تحصیل دوسلی کے علاقے چھوٹا زر ڑینی میں اتوار کے سہ پہر شروع ہوئی، جس میں ان کے بقول اب تک دو سیکیورٹی اہل کار ہلاک جب کہ چار زخمی ہو ئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے صرف ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
حاجی مجتبیٰ نے کہا کہ جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اتوار کی شام سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے مابین ہونے والی کمیونیکیشن میں پانچ مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کا تعلق شدت پسند حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم عسکریت پسند کمانڈر خوشحالی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹی پی نے ایک بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں دو مقامات پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے مطابق ا س کارروائی کے دوران اس کا ایک عسکریت پسند بھی نشانہ بنا ہے۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد جھڑپوں میں تیزی
دسمبر کے پہلے پانچ ایام کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور تشدد کے 12 واقعات میں مجموعی طور پر 15 سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔
گزشتہ ماہ 15 نومبر کے بعد سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں اور دہشت گردی کے دوران 27 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 9عسکریت پسند بھی شامل تھے۔
دوسری جانب چند روز قبل خیبر پختونخوا کی پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے رواں سال کے دوران عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 80 کے لگ بھگ پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے اس دوران 500 کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 400 گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ہفتے کو نوشہرہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1599761864065703938?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C