شمالی وزیرستان سے پاکستانی طالبان نے روسی سیاح کو اغوا کرلیا
👁️ 46 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان سے پاکستانی طالبان نے روسی سیاح کو اغوا کرلیا
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ایک روسی سیاح کو اغواء کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
اغواکاروں نے روسی مغوی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تاہم ٹی ٹی پی کی جانب سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، امریکہ، برطانیہ، چین، ایران اور روس سمیت کئی ممالک دہشت گرد اور کالعدم تنظیم قرار دے چکے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے سول انتظامی حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔ لیکن اغوا کیے گئے روسی سیاح کو کہا رکھا گیا ہے؟ اس بارے میں انہوں نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اتحادی کمانڈر حافظ گل بہادر گروپ کی شوریٰ مجاہدین نے روسی سیاح کو اغوا کیا ہے۔
کالعدم شدت پسند تنظیم کے بعض ذرائع نے بھی وائس آف امریکہ کو روس کے سیاح کو اغواء کرنے کے دعوے کو درست قرار دیا ہے۔
عسکریت پسندوں کی سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغوی سیاح کے بازیابی کے لیے اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کی جانب سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
تاہم اسلام آباد میں روسی سفارت خانے یا وزارتِ خارجہ کی جانب سے روسی سیاح کے اغوا پر ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔
مقامی سرکاری حکام کی جانب سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی گئی معلومات پر اتوار کو بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی سی ایل کے تین ملازمین کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔
ان کے بقول تینوں افراد کو میران شاہ کے ایک گاؤں سے اغوا کیا گیا۔
پی ٹی سی ایل کے ملازمین کے اغوا کی بھی تاحال سرکاری طور پر باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
شمالی وزیرستان 2014 کے فوجی آپریشن ’ضربِ عضب‘ سے قبل عسکریت پسند اغواء کاروں کا مرکز رہا تھا۔ 2005 سے 2014 تک پشاور اور اسلام آباد سے غیر ملکی سفارت کاروں سمیت بہت سے افراد کو شدت پسندوں نے اغواء کرکے اس قبائلی علاقے میں اپنے قائم کردہ خفیہ ٹھکانوں میں یرغمال بنا رکھا تھا۔
ان افراد میں پشاور میں تعینات افغانستان کے سابق کونسل جنرل عبدالخالق فراھی، پشاور میں تعینات ایک ایرانی سفارت کار، افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر عزیز الدین، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان، سابق وزیراعظم اور سینیٹ کے موجودہ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور پنجاب کے مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔
اس دوران ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے پاکستان کے طاقت ور خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جینس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے مقبول ترین کرنل (ر) سید امیر حسین گیلانی عرف کرنل امام اور کرنل (ر) خالد خواجہ کو اغوا کیا تھا۔ ان کے ساتھ برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو بھی یرغمال بنایا گیا تھا۔
بعد میں طالبان عسکریت پسندوں نے آئی ایس آئی کے دونوں سابق افسران کو قتل کر دیا تھا جب کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو رہا کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26335 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15580 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11868 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9190 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7470 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5285 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C