شمالی وزیرستان: ملک سیف اللہ کی ہلاکت کے بعد قبائل اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں
👁️ 223 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: ملک سیف اللہ کی ہلاکت کے بعد قبائل اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں
میرانشاہ (ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں مقامی قبائل اور عسکریت پسندوں کے درمیان اس وقت شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں جب درپہ خیل قوم کے نوجوان اور بااثر رہنما ملک سیف اللہ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور دونوں جانب سے وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل عسکریت پسندوں کے چند افراد نے علاقے کی ایک مسجد پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم ملک سیف اللہ نے مقامی عمائدین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں مسجد سے نکال دیا تھا، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کا ایک بڑا گروپ علاقے میں داخل ہوا اور ملک سیف اللہ کو گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور حملہ آوروں کا محاصرہ کر لیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
جھڑپ کے دوران کم از کم چار مقامی افراد زخمی ہوئے جن میں یعقوب، فضل کریم، مجاہد اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قبائلی افراد نے حملہ آوروں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، جبکہ جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
علاقے میں بدستور کشیدگی برقرار ہے اور سکیورٹی صورتحال غیر یقینی بتائی جا رہی ہے، جبکہ مزید جھڑپوں اور جانی نقصان کے خدشات موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C