شمالی وزیرستان میں دھماکا، جنوبی وزیرستان میں اے این پی کے امیدوار پر فائرنگ
👁️ 142 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دھماکا، جنوبی وزیرستان میں اے این پی کے امیدوار پر فائرنگ
میران شاہ + وانا (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں اے این پی کے امیدوار تاج وزیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی علی خیل گاؤں میں بم ڈسپوزل پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اے این پی کے امیدوار تاج وزیر کی گاڑی پر فائرنگ گزشتہ شب کیڈٹ کالج وانا کے قریب کی گئی۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گاڑی پر گولیاں لگیں۔ تاج وزیر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار میری گاڑی کا پیچھا کررہے تھے اور گاڑی نہ روکنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
تاج وزیر نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے لئے انتظامیہ اور دیگر ادارے مخصوص امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اورہمارے پاس اسلحہ تک نہیں چھوڑتے، نہتے چھوڑ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پرانتخابات کل یعنی 20 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 554 کو انتہائی حساس اور461 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور حساس قراردیا گیا ہے۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی علی خیل گاوں میں بم ڈسپوزل پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ھوا۔ بم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3650 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C