شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
👁️ 210 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 مئی سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی آبادی کو دھمکیوں اور جبر کے ذریعے اپنے زیراثر رکھا اور بعض اوقات شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کیا۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ کارروائیاں کی جا رہی ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C