28/December/2025

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

👁️ 198 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) نامی کالعدم تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت عمر مداخیل کے نام سے ہوئی ہے۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C