09/March/2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

راولپنڈی (ک م) پااکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8-9 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلال کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں کے صفائے کیلیے ہونے والے آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک الگ کارروائی کے دوران فورسز کو پاک افغان سرحد سے دراندازی اور پانچ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت حضرت عمر اور رحمان نیاز کے ناموں سے ہوئی جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ پاکستان نے توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C