19/June/2024

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی

👁️ 165 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے ‎قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک دستی بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور سات دیگر سات زحمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بروز منگل تحصیل میران شاہ کے چشمہ سربندکی پارک میں دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کا اہلکار مطیع اللہ ہلاک جبکہ دیگر 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق دیگر زخمیوں میں سپاہی الطاف، سپاہی اویس، نائیک یاسر ،سپاہی اعظم خان ،نائیک سعید، نائیک مولاخیل ،نائیک رازق شامل ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم سکیورٹی اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ کے ” جیش عمری ” نے قبول کر لی ہے ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C