شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں 3 لیویز اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق بارودی مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں شہید اہلکاروں کی شناخت امیر زمان، عبدالولی اور نامبوت خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شہید و زخمی اہلکار مقامی بتائے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ رزمک سب ڈویژن کی تحصیل دوسلی علاقے گڑیوم میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار سرچنگ میں مصروف تھے۔ گزشتہ روز دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 لیویز کے اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید ہوگئے۔ ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نےحملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی۔
واضح رہے کہ یہ حملہ گذشتہ ماہ 20 مارچ کو ہوا تھا اور آج پھر اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے ہیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشتگردی ناسور ہے اور صفایا کرکے دم لیں گے، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C