شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے قافلے پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے مین بازار میں دہشت گردوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر شمالی وزیرستان (ڈی پی او) عقیق حسین کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے تاہم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1483138355768397824?t=romht3uHa3N4GoSRGsS10Q&s=19
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ میرعلی کی حدود میں واقع گاؤں، ہرمز میں نامعلوم افراد نے بنوں کیمپ سے میران شاہ جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل امین اللہ ہلاک جبکہ دو پولیس کانسٹیبلز نیک زمان اور واسد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ڈی پی او کی سربراہی میں ہرمز میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C