05/June/2024

شمالی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ، سرنڈر طالبان کمانڈر دو ساتھیوں‌ سمیت ہلاک

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ، سرنڈر طالبان کمانڈر دو ساتھیوں‌ سمیت ہلاک

شمالی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ، سرنڈر طالبان کمانڈر دو ساتھیوں‌ سمیت ہلاک

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں گاڑی پر راکٹ حملے میں طالبان کمانڈر اپنے دو ساتھیوں‌ سمیت ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی پر راکٹ حملے میں سرنڈر کمانڈر گلاب حسن خیل دو ساتھیوں‌ سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے کمانڈر گلاب کا تعلق حافظ گل گروپ سے تھا اور وہ کچھ ماہ قبل سرنڈر ہوچکا تھا۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں‌ تین افراد موجود تھے جن میں‌ سے دو افراد گاڑی میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی شخص کو حملہ آوروں نے اغواء کرلیا جنھیں ملاگان گاؤں کے قریب گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C