شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں پی ایچ اے ڈائریکٹر سمیت 4 افراد ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں پی ایچ اے ڈائریکٹر سمیت 4 افراد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں عید الفطر کے دن چار افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واقعات شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پیش آئے۔
Sad news on the day of #Eid Director PHA Foundation #Islamabad Zubaid Khan along with Malik Naimatullah murdered in target killing incident in #Mirali North #Waziristan. Violence/target killing not ending in Waziristan pic.twitter.com/zbzTBGXNFk
— Saleem Mehsud (@SaleemMehsud) May 24, 2020
پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار راہگیروں کو نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زبید اللہ خان والد شیرین گل، فرمان اللہ والد ہدایت اللہ اور ملک نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق زبید اللہ خان پاکستان ہاوسنگ فاؤنڈیشن (پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر اور اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
Director of @pha_foundation Zubaid Khan shot dead along with his friend Naimatullah Malik in Mirali area of North Waziristan. #Pakistan
h/t @PhilanthropistI pic.twitter.com/caWfvOYb7y
— FJ (@Natsecjeff) May 24, 2020
پولیس نے بتایا کہ زبید اللہ اسلام آباد سے عید منانے گاؤں آئے تھے جہاں رشتہ داروں کے گھر سے پیدل واپسی پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔
نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مسلح ملزمان نے چہرے کو نقاب سے چھپا رکھے تھے۔
دوسرا واقعہ میرعلی کے قریبی گاؤں مبارک شاہی میں پیش آیا جہاں مسلح نقاب پوشوں نے خضرت اللہ ولد محمد عالم تپی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C