شمالی وزیرستان: ڈی پی او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 241 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: ڈی پی او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈی پی او وقار خان کی گاڑی پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم پانچ پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان اپنے سکواڈ کے ہمراہ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر مسلح شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔
شدت پسندوں نے خودکار اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا، تاہم ڈی پی او اور ان کے سکواڈ نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ باقی فرار ہوگئے۔
واقعے میں پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او وقار خان اور ان کا سکواڈ سنگین نقصان سے محفوظ رہے کیونکہ ڈی پی او وقار خان کی گاڑی بلٹ پروف تھی اور باقی گاڑیوں پر بلٹ پروف حفاظتی شیٹس لگی ہوئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق بنوں پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بعد ازاں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان نے زخمی اہلکاروں سے عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او وقار خان نے کہا کہ شدت پسندوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہے اور ایسے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر بنوں نے کہا ہے کہ ’علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5307 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C