صحافی ارشد شریف قتل کیس: وزارتِ داخلہ اور وزارتِ قانون کے افسران آئندہ سماعت پر طلب
👁️ 159 بار دیکھا گیا
صحافی ارشد شریف قتل کیس: وزارتِ داخلہ اور وزارتِ قانون کے افسران آئندہ سماعت پر طلب
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ قانون کے مجاز افسران کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اور ایس جے آئی ٹی کے مطابق ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ اس کے ثبوت کینیا میں ہیں۔ انھوں نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کا کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے کیا موقف ہے۔
جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں دو غیر ممالک اور ایک پاکستان شامل ہے۔ دوسرے ممالک میں ایم ایل اے کے ذریعے ہی رسائی دی جا سکتی ہے۔
اس پر عامر فاروق نے ان سے استفسار کیا کہ یہاں کا جو معاملہ ہے اس سے متعلق کیا کمیشن بن سکتا ہے ؟ اس حوالے سے کیا قباحت ہے ؟ اس کی تحقیقات تو ہونی چاہییں۔ آج نہیں تو دس سال بعد ہونی تو ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے سامنے کمیشن کا معاملہ بھی تھا۔
دورانِ سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ یہاں پیچیدگی آئے گی مرکزی ملزم جب کینیا میں ہے تو اس کے بغیر کارروائی کیسے آگے بڑھ سکتی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا مقصد کیا ہوتا ہے، کیا اُس نے چالان جمع کرانا ہوتا ہے؟ انھوں نے مزید ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کرنی ہوتی ہے اور اس کی رپورٹ پبلش ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ قانون کے مجاز افسران کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C