صوبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال
👁️ 132 بار دیکھا گیا
صوبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا طویل ساحل سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں کا حامل ہے، ساحلی پٹی ماہی پر گیری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب پاک سالٹ ریفائنری کے چیف ایگزیکٹیو اسماعیل ستار سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، سیکریٹری معدنیات، سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری صنعت بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے بلوچستان کے ساحلی علاقے کلمت میں نمک کی تیاری کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مجوزہ منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ساحلی علاقوں میں نمک تیار کرنے کے منصوبوں میں سمندری حیات کا تحفظ اور سیاحت کا فروغ بھی منسلک ہے جبکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں اور مقامی معیشت کو استحکام ملتا ہے۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق منصوبے سے سالانہ 24میٹرک ٹن نمک حاصل ہوگا جو کھانے کے علاوہ مختلف صنعتوں میں استعمال ہوسکے گا، انہوں نے حکومت بلوچستان کو منصوبے میں شراکت داری کی پیشکش بھی کی، وزیراعلیٰ نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو منصوبے کے تمام پہلوؤں بالخصوص پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان معدنی ترقی کے لئے نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے جس کا مقصد صوبے کے مفادات کے مطابق معدنی وسائل کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا حصول ہے ، حکومت بلوچستان معدنی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ He Xuping) (Mr. سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم سی سی گروپ کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر ماوائی کنگ (Mr. Ma Weiqing) اور کمپنی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سیندک اور دودھر منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی کے حکام نے وزیراعلیٰ کو ان منصوبوں کی پیشرفت سمیت بعض مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ سیندک منصوبے کو مزید وسعت دینے کے علاوہ دودھر منصوبے کی پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ کمپنی سی ایس آر کے تحت مقامی معیشت کی بہتری اور سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے اور مقامی افراد کو روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
چینی حکام نے معدنی شعبہ کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی حکومت کی جانب سے سنجیدہ بنیادوں پر اٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند اور منرل کانفرنس کے انعقاد کو اہم پیشرفت قراردیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیندک اور دودھر منصوبوں کے لئے چینی کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں حکومت بلوچستان اور ایم سی سی کو مزید معدنی منصوبوں میں کام کرنا چاہئے تھا جس کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو پہنچتا تاہم اب صوبائی حکومت ایم سی سی سمیت دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے منصوبے شروع کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 409 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 370 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C