صومالیہ: موغادیشو میں دو بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک، 16 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
صومالیہ: موغادیشو میں دو بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک، 16 زخمی
موغادیشو (ڈیلی اردو/شِنہوا) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں متعدد بم دھماکوں کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
At least five people including children were killed as Al Shabaab militants attacked several police stations and security checkpoints in Somalia's capital Mogadishu https://t.co/kEVJYiHLV9 pic.twitter.com/nd04MnLCIZ
— Reuters (@Reuters) February 16, 2022
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے دو الگ الگ واقعات میں پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا جس سے پولیس اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔ حملے میں تھانوں کے آس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں پولیس اسٹیشن کے قریب کھیل رہے تھے۔
Five people including 2 children were killed and 16 others wounded in suicide attacks which terrorists targeted #Mogadishu’s Kahda police station and Darasalam neighbourhood last night.#Somalia pic.twitter.com/zQX9rDdowC
— Nasra Bashir Ali (@NasraBashiir) February 16, 2022
پولیس کے ترجمان عبدالفتح حسن عدن نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ موغادیشو کے محلے دارالسلام میں بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک اور 16 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عبدالفتح حسن عدن نے بتایا کہ دہشتگردوں نے اس کے بعد رات تقریبا 1 بجے دارالحکومت موغادیشو میں کہدہ پولیس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر حملے کیے جنہیں پسپا کر دیا گیا ہے۔
عبدالفتح حسن عدن نے موغادیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ موغا دیشو کے مغربی گاؤں دارالسلام میں دہشتگردوں کے کار بم حملے میں 2 خواتین ہلاک اور 16 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہماری افواج اب بھی دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس اسٹیشن کہدہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس فورسز نے مزاحمت کی اور انہیں زیریں شابیلی کے سمت پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
جنگجو گروپ الشباب نے موغادیشو میں ہونیوالے تازہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صومالیہ میں آئندہ ہفتے الیکشن ہونے جا رہے ہیں تاہم شورش زدہ ملک میں اس سے قبل ہی حالات خراب ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8935 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4769 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3545 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2541 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C