صومالیہ: موغادیشو کے حیات ہوٹل پر الشباب کا حملہ، 20 افراد ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
صومالیہ: موغادیشو کے حیات ہوٹل پر الشباب کا حملہ، 20 افراد ہلاک
موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مسلح حملہ آوروں نے حیات ہوٹل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
Al-Shabaab militants stormed #HayatHotel more than 18 hours ago. Government security forces are fighting their way hard to end the siege in a tough battle. At least 15 people have been killed in the attack. #Mogadishu
(Anonymous witness video). pic.twitter.com/ur9st3Qh2H— Harun Maruf (@HarunMaruf) August 20, 2022
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
صومالیہ کے سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کے ذریعے پہلے موغادیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دھماکے کیے گئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ایک گاڑی ہوٹل کے راستے پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرائی گئی جبکہ دوسری گاڑی ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی جس کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہ اب تک ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔
مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکال لیا گیا ہے تاہم مسلح افراد اب بھی ہوٹل کے ایک کمرے میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن سے سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ کے ذیلی دہشتگرد گروہ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ حیات ہوٹل صومالیہ میں اعلیٰ سیاسی اور حکومتی شخصیات کے لیے ایک پسندیدہ جگہ سمجھی جاتی ہے جبکہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موغادیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 20 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 306 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2730 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C