طالبان حکومت نے افغانستان میں پولیو مہم معطل کردی
👁️ 212 بار دیکھا گیا
طالبان حکومت نے افغانستان میں پولیو مہم معطل کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) طالبان نے افغانستان میں پولیو کی ویکسین مہم معطل کردی ہے جس کے بعداس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں اس کی روک تھام کی کوششوں کو شدید دھچکہ لگے گا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان کے طالبان حکمران نے پیر کو ملک میں پولیو کی ویکسی نیشن معطل کی ہے۔ مہم کی معطلی کی اطلاع اقوامِ متحدہ کو اس وقت دی گئی ہے جب ستمبر میں مہم کا آغاز ہونے والا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق طالبان حکومت نے مہم کی معطلی کی کوئی وجہ بتائی ہے اور نہ ہی کوئی فوری تبصرہ کیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ وہ ان مذاکرات سے آگاہ ہیں جو گھر گھر ویکسی نیشن کے بجائے مساجد جیسے عوامی مقامات پر ویکسین فراہم کرنے کے لیے جاری تھی۔
عالمی ادارۂ صحت رواں برس افغانستان میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کر چکا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں چھ کیسز زائد ہیں۔ پولیو کے سب سے زیادہ کیسز افغانستان کے جنوبی صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں بھی پولیو مہم کو مسلسل حملوں کا سامنا رہتا ہے۔ مسلح افراد ویکسین ٹیمز اور ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کی ویکسین سے متعلق یہ غلط تصور پھیلایا جاتا ہے کہ اس کا مقصد بچوں کی تولیدی صلاحیت ختم کرنا ہے۔
طالبان حکومت کی جانب سے مہم معطل کرنے سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں عالمی ادارۂ صحت نے بتایا تھا کہ افغانستان اور پاکستان نے پولیو کی ویکسی نیشن کے لیے ’پُر زور اور منظم مہم‘ چلا رہے ہیں۔
جون 2024 میں پانچ سال کے دورا پہلی بار افغانستان میں گھر گھر پولیو مہم ہوئی تھی۔ لیکن جنوبی افغانستان میں طالبان کے گڑھ قندھار صوبے میں گھر گھر جانے کے بجائے کوئی مخصوص مقام جیسے مسجد وغیرہ متعین کرکے وہاں ویکسین دی گئی تھی۔
گزشتہ برس عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں ویکسین مہم میں کوئی رکاوٹ پاکستان میں جاری پروگرام کو بھی متاثٖر کرے گی کیوں کہ جنوبی اضلاع سے آبادی کی بڑی تعداد سرحد پار نقل و حرکت کرتی ہے۔
پاکستان میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فور پولیو ایریڈیکیشن کے کوآرڈینیٹر انوار الحق کا کہنا کہ افغانستان پاکستان کا واحد ہمسایہ ہے جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل و حرکت ہوئی ہے۔ اس لیے دونوں ممالک میں مشترکہ منصوبہ بندی کے ساتھ ویکسی نیشن ہونی چاہیے۔
افغانستان میں مہم کی معطلی پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے لیے بھی رکاوٹ ثابت ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ہر سال عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت دار ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کرتے ہیں۔
حال ہی میں عالمی ادارۂ صحت نے جنگ زدہ غزہ میں 25 برس بعد پولیو کا کیس سامنے آنے پر وہاں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C