طالبان نے معروف کامیڈین خاشہ زوان کے قتل کا اعتراف کرلیا
👁️ 219 بار دیکھا گیا
طالبان نے معروف کامیڈین خاشہ زوان کے قتل کا اعتراف کرلیا
کابل (ڈیلی اردو) ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ مقامی کامیڈین نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث اپنے دو جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار کے ٹک ٹاکر خاشہ زوان کے طالبان کے ہاتھوں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مقتول کو گرفتار کرنے والے دونوں مسلح افراد طالبان جنگجو تھے۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کہا کہ نذر محمد دراصل افغان نیشنل پولیس میں تھے اور طالبان کی ہلاکتوں اور تشدد میں ملوث تھے تاہم انھیں قتل کرنے کے بجائے طالبان کی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔
طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ نذر محمد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے سزا دینے والے دونوں طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں طالبان قندھار کے مقامی کامیڈین اور مقبول ٹک ٹاکر نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی تھی اور اس حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C