طالبان کی جانب سے مسلح بچے کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر نشر
👁️ 55 بار دیکھا گیا
طالبان کی جانب سے مسلح بچے کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر نشر
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری ٹی وی پر ایک مسلح بچے کی ویڈیو نشر کی گئی ہے جو بظاہر ایک جنگجو دکھائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کے انگریزی میں لکھے گئے کیپشن میں درج تھا کہ ‘مستقبل کی نسل کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔’
یہ کلپ اس نو منٹ کی ویڈیو کے آخر میں آتا ہے جس میں امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا اور فتح کا جشن مناتے طالبان جنگجو دکھائے گئے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساؤنڈ ٹریک کے بیشتر حصے پر ملک میں نیٹو آپریشن کے خاتمے پر جشن اور اس کے بعد سے عوام کی جانب سے ‘آزادی’ کی خوشیوں سے متعلق مقامی نعرے شامل ہیں۔
اس نو منٹ کی ویڈیو میں زیادہ تر فوٹیج یا تو مختلف خبروں یا طالبان کی پرانی ویڈیوز سے لی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں اور کیا ہے؟
یہ ویڈیو شروع ہوتی ہے پندرہ اگست کو افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان جنگجوؤں کے افغان صدارتی محل کے داخلے کے مناظر سے، جس کے بعد امریکی فوجیوں کے طیارے پر بیٹھنے اور انخلا کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جس قریب سے امریکی فوج کے یہ مناظر فلمائے گئے ہیں ممکنہ طور پر یہ ویڈیو طالبان نے خود نہیں بنائی۔
اس کے بعد اس ویڈیو میں افغان عوام کے طالبان کے جھنڈے کے ساتھ گلی کوچوں میں نکلنے کے مناظر ہیں۔
اسی طرح کی فوٹیج پوری ویڈیو میں متعدد مرتبہ دکھائی گئی ہے جس پر مخلتف سکرین لوگوز بھی نمایاں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مناظر پہل کی کسی ویڈیوز سے لیے گئے ہیں۔
اس ویڈیو کے چند مناظر میں طالبان کی بدری 313 یونٹ کے ارکان کابل کی سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ طالبان کا یہ ’الیٹ‘ یونٹ ایسی ویڈیوز کا ایک معمول کا حصہ بن گیا ہے جس سے طالبان کے اس دعوے کی تقویت ملتی ہے کہ افغان عوام کا تحفظ ان کی ترجیح ہے۔
اس ویڈیو میں لوگوں کی گفتگو کی بہت ہی کم آواز ہے اور اس کے ساؤنڈ ٹریک پر طالبان کے نعرے ہیں۔ اس ویڈیو میں صرف دو نوجوانوں کی باتیں شامل ہیں جن میں سے ایک کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘اب ہم خوش ہیں پہلے ہم رات کو آرام سے سو نہیں سکتے تھے اور اب مجاہدین کے آنے کے بعد سے ہم بے خوف سوتے ہیں۔’
جبکہ دوسرا شخص یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘میں خوش ہوں کیونکہ اب میں رات کو کہیں بھی بے خوف و خطر جا سکتا ہوں، ایک وقت تھا جب ہم رات کو باہر نکلتے تو راہزن ہمیں لوٹ لیتے تھے۔’
اس کے بعد طالبان کے نعروں کے ساؤنڈ ٹریک ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ‘امریکہ، برطانیہ اور نیٹو افواج سب کو بزدلوں کی طرح یہاں سے نکلنے جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ اب روشن صبح کا آغاز ہو گیا ہے، فتح مبارک فتح مبارک۔’
اگلی نسل
یہ ویڈیو نوجوان لڑکوں کے مناظر پر ختم ہوتی ہے جو اسلامی امارات افغانستان کے جھنڈے کے سائے میں دکھائے گئے ہیں اور یہ ویڈیو ختم ہونے سے قبل ایک بچے کو رائفل سے فائر کرتے دکھایا گیا ہے۔
دیگر مناظر کی طرح اس ویڈیو کا یہ کلپ بھی بظاہر کسی پرانی ویڈیو سے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے سے قبل کا وقت ہے اور ان مناظر کے نچلے حصے میں کچھ دھندلا پن ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا لوگو ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C