طالبان کی قید سے اپنے شہریوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، امریکا
👁️ 108 بار دیکھا گیا
طالبان کی قید سے اپنے شہریوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) امریکی شہری راین کوربیٹ، محمود حبیبی اور جارج گلیزمین گزشتہ دو سال سے طالبان کی قید میں ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے ابھی تک کی جانے والی کوششیں کارآمد ثابت نہیں ہو سکیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ ہر رابطے میں اُن کے زیر حراست تین امریکی شہریوں کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے اور ان کی رہائی یقینی بنانا واشنگٹن کی اولین ترجیح رہے گی۔
امریکی شہری راین کوربیٹ اور محمود حبیبی کو اگست 2022 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے ایک سال بعد الگ الگ حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک تیسرے امریکی شہری جارج گلیزمین کو بھی اسی سال افغانستان کی سیاحت کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
ملر نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں کہا، ”ہمیں افغانستان میں غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے گئے امریکیوں محمود، راین اور جارج گلیزمین کی خیریت کے بارے میں گہری تشویش ہے اور طالبان کے ساتھ ہونے والے ہر رابطے پر ان کی حراست کا معاملہ اٹھاتے ہیں۔‘‘ ملر کا یہ بیان 10 اگست کو کوربیٹ اور حبیبی کی نظر بندی کے دو سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔
ملر نے کہا، ”انہیں گھر لانا امریکہ کے لیے ایک اولین ترجیح رہے گا اور ہم ان کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘ تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے خصوصی معاون نے جون میں کہا تھا کہ کوربیٹ کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان حتی کے موت سے بچانے کے لیے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ کاربیٹ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک افغانستان میں رہے اور اس دوران وہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ کام کرتے رہے تھے۔
ملر نے کہا کہ امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس ہفتے واشنگٹن میں کوربیٹ کی اہلیہ اینا سے ملاقات کی۔ حبیبی امریکہ میں قائم ایک کمیونیکیشن کمپنی کے 30 یا اس سے زیادہ ملازمین میں سے ایک تھے، جنہیں امریکی حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے فوراً بعد طالبان نے گرفتار کر لیا تھا۔
بیرون ملک قید امریکیوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فولے فاؤنڈیشن کے مطابق حراست میں لیے گئے دیگر ملازمین کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن حبیبی کو بغیر کسی الزام کے بھی تک قید رکھا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے کوربیٹ اور گلیزمین کو ”غلط طریقے سے حراست میں لیا گیا‘‘ کے طور پر نامزد کیا ہے، یہ ایک ایسا عنوان ہے، جو امریکی حکومت کے مزید وسائل کو ان کے مقدمات کی طرف لے جاتا ہے۔ ملر نے کہا کہ حبیبی کو ابھی تک مزکورہ درجہ نہیں ملا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اہلکار ان کی رہائی کے لیے کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا، ”میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم ان (حبیبی) کی رہائی کے لیے اوور ٹائم کام کر رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3509 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C