طالبان، داعش خراسان کے سربراہ کو پکڑ کر ایک کروڑ ڈالر انعام حاصل کرسکتے ہیں، امریکا
👁️ 26 بار دیکھا گیا
طالبان، داعش خراسان کے سربراہ کو پکڑ کر ایک کروڑ ڈالر انعام حاصل کرسکتے ہیں، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکومت نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے ساتھ داعش کے خراسان دھڑے کا مقابلہ کرنے کے منصوبوں پر متعدد مرتبہ بات چیت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ طالبان، داعش خراسان کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بدھ کو اعلان کردہ ایک کروڑ ڈالر کی انعامی پیشکش سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Reward up to $10 million! ????
Sanaullah Ghafari is the current leader of the ISIS-K terrorist organization. Report information to RFJ via Signal, Telegram, WhatsApp, or our Tor-based tips line – help bring this terrorist to justice. ⚖️@Rewards4Justice @RFJ_Pashto @RFJ_Dari pic.twitter.com/ghyIEMBJdV
— Rewards for Justice (@RFJ_USA) February 7, 2022
میڈیا کو بریفنگ دینے والے دو امریکی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ 2020 کے دوحہ معاہدے سے رابطے میں ہیں اور یقینی طور پر مذاکرات اس جانب بڑھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے بہت واضح ہیں کہ ہم طالبان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کو دوبارہ کبھی امریکا یا ہمارے اتحادیوں کے خلاف بیرونی کارروائیوں کے اڈے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ طالبان ‘بالکل سمجھ گئے ہیں کہ انہوں نے کیا عہد کیا ہے’ اور وہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ‘ہم نے ان کے ساتھ متعدد مرتبہ بات چیت کی ہے’ اور وہ بات داعش خراسان اور طالبان کی ان کا مقابلہ کرنے صلاحیت کے بارے میں تھی۔
اس سوال پر کہ کیا امریکا، طالبان کو داعش خراسان کے مطلوب رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام بھی دے گا، عہدیدار نے کہا کہ ہم ہر کسی کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ جو بھی ہمیں 2 معاملات کی معلومات فراہم کرے، جس میں ایک غفاری کی شناخت کا مقام اور دوسرا 26 اگست کے حملے سے متعلق کوئی بھی معلومات شامل ہے۔
قبل ازیں بریفنگ میں امریکی حکام نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان کے اب بھی 5 ہزار تک جنگجو موجود ہیں، جو ملک بھر میں حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گنجان آبادی والے علاقوں سمیت پورے ملک میں حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ بدھ کو داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد نے واشنگٹن میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں تنظیم کو ختم کرنے کے لیے ‘تمام دستیاب چیزیں استعمال کرنے’ کا عہد کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک داعش کا خطرہ ختم نہ ہوجائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8934 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4767 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3545 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2541 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C