عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹوں سے حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر چار راکٹ داغے گئے۔ اس علاقے میں سفارتی مشن اور عراق کی حکومت اور پارلیمان کے دفاتر واقع ہیں۔
دو عراقی حکام نے بتایا کہ تین میزائل امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے ہیں اور ایک راکٹ قریبی اقامتی کمپلیکس میں واقع ایک اسکول پر گرا ہے۔
عراقی فوج نے الگ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں ایک لڑکی اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
بیان میں مزید تفصیل فراہم کیے گئے بغیر کہا گیا ہے کہ راکٹ بغداد کے محلے الدورہ سے داغے گئے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے حملے کے دوران سفارت خانے کے سی ریم دفاعی نظام کی آواز سنی تھی۔ اس نظام کے ذریعے آنے والے راکٹوں، توپ خانے اور مارٹر گولے کا پتا لگایا جاتا اورانھیں تباہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ نیا حملہ عراق میں امریکا اوراس کی تنصیبات پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے سلسلے ہی کی کڑی ہے۔
Breaking
US embassy’s anti rocket system C-RAM in Baghdad activated a few seconds ago
I heard explosions
Video taken by me pic.twitter.com/P9XCn0GjMY
— Nafiseh Kohnavard (@nafisehkBBC) January 13, 2022
نئے سال کے آغاز سے عراق میں امریکی فوجیوں اور ان کی تنصیبات کو متعدد راکٹ اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
When two journalists decide to have a joint birthday dinner in Baghdad (my friend’s early one birthday & my late one)
We didn’t expect some extra “fireworks”! pic.twitter.com/vL5RMY8UJy— Nafiseh Kohnavard (@nafisehkBBC) January 13, 2022
یہ حملے جنوری 2020 میں بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے میزائل حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابومہدی المہندس کی ہلاکت کی دوسری برسی کے موقع پر کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4762 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3542 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1981 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C