عراق میں داعش کیخلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز، متعدد ٹھکانے تباہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کیخلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز، متعدد ٹھکانے تباہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے ملک کے مغربی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے پہلے دن دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرایع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے اسود الجزیرہ کے نام سے شروع کیے جانے والے آپریشن کلین اپ کے پہلے دن صوبہ صلاح الدین کے مغرب میں واقع وسیع صحرائی علاقے کو پاک اور داعش کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے آپریشن کلین اپ کے دوران داعش کے اسلحہ کے گوداموں پر بھی قبضہ کرلیا جہاں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے بھی اپنے ایک بیان میں آپریشن کلین آپ کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اسود الجزیرہ آپریشن کا مقصد ملک کے تین صوبوں، الانبار، صلاح الدین اور نینوا کے سنگم پر واقع الجزیرہ نامی وسیع صحرائی علاقے کو داعش کے بچے عناصر کے وجود سے پاک کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C