عراق میں دھماکا، 3 فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
عراق میں دھماکا، 3 فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/شِنہوا) عراق کے مغربی صوبے الانبار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 عراقی فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
عراقی فوج کے محمد الدلیمی نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً 320 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع قصبے راوہ کے نزدیک صحرائی علاقے میں کویتی شکاریوں کے ایک گروپ کو لے جانے والی فوجی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹا۔
محمد الدلیمی نے کہا کہ دھماکے سے فوجی گاڑی تباہ ہو گئی، جس سے اس میں سوار 3 فوجی اور شکاریوں کا مقامی گائیڈ ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ شکاریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عراق کے مغربی اور جنوبی صوبوں کی وادیاں اور صحرا شکار کے میدان کے طور پر مقبول ہیں جو خلیجی ممالک جیسے سعودی عرب، کویت اور قطر سے آنے والے سیاحوں کو وسیع بیابانوں کی سیر کیلئے راغب کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8934 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4767 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3545 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2541 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C